انٹر ڈویژن نیشنل باسکٹ بال چیمپٸین شپ : فیصل آباد، اسلام آباد، پشاور سیمی فاٸنل میں پہنچ گٸے
اسلام آباد ( رپورٹ ؛ نواز گوھر ) انٹر ڈویژن نیشنل باسکٹ بال چیمپٸین شپ گریڈ ون میں دفاعی چیمپٸین فیصل آباد، اسلام آباد اور پشاور ڈویژن نے پول راونڈ میں مسلسل دوسرا میچ جیت کر سیمی فاٸنلز کیلٸے کوالیفاٸی کرلیا۔
فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری چیمپٸین شپ کے دوسرے روز پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈٸر (ر) افتخار منصور، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور چیمپٸین شپ آرگناٸزنگ سیکرٹری اوج ظہور، ہیڈ کوچ ملک ریاض ، اعظم ڈار سمیت بڑی تعداد میں شاٸقین بھی موجود تھے۔
چیمپٸین شپ کے دوسرے راونڈ میں دفاعی چیمپٸین فیصل آباد نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوےرانا بلاول کے 19اور حنان خان کے 15پواٸنٹس کی بدولت گوجرانوالہ ڈویژن کو 42کے مقابلے میں 59پواٸنٹس سے شکست دی.
اسلام آباد نے راولپنڈی ڈویژن کو 54پواٸٹس کے مقابلے میں 66پواٸنٹس سے شکست دیتے ہوے سیمی فاٸنل کیلٸے کوالیفاٸی کیا۔ اسلام آباد کی کامیابی میں اشراب بٹ کے19 اور بختاور تیمور کے 10پواٸنٹس نے اہم کردار ادا کیا۔
تیسرے میچ میں پشاورڈویژن نے کراچی کیخلاف 63-77پواٸنٹس سے کامیابی حاصل کی ۔ پشاور کی طرف سے محمد بلال 24، عبدالوہاب 21پواٸنٹس سکور کٸے
جبکہ لاہور ڈویژن نے اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت ہزارہ ڈویژن کو یکطرفہ مقابلے میں 32-76پواٸنٹس سے شکست دی۔۔