بھارتی اوپننگ بیٹر شبمان گل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 2 ہزار رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا،
انہوں نے اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے ورلڈکپ میچ میں 26 رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا،
شبمان گل نے کیریئر کی محض 38 اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کر کے سابق جنوبی افریقن بیٹر ہاشم آملہ کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا، شبمان گل نے اب تک 6 سنچریاں اور دس نصف سنچریاں بنائی ہوئی ہیں،
آملہ نے 40 اننگز جبکہ پاکستان کے ظہیر عباس، بابراعظم،انگلینڈ کے کیون پیٹرسن اور جنوبی افریقہ کے وانڈرڈوسن نے 45، 45 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا