آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ سال چیمپئن شپ کے افتتاحی روز دس میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) راولپنڈی بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ سال چیمپئن شپ کےافتتاحی روز دس میچوں کا فیصلہ ہو گیا ہے ۔
جبکہ فیصل آباد اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا۔ چیمپئن شپ کا افتتاح انٹر بورڈ کوارڈینیش کمیٹی (آئی بی سی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کیا۔اس موقع پر راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے محمد عدنان خان،
انٹر بورڈ کوارڈینیش کمیٹی کے سیکرٹری محمد بخش اور دیگر آفیشلز شمشاد علی، محمد فہمید،ملک سہیل، راجہ سرورِ خان، رانا عابد کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلے گئے مقابلوں میں کوہاٹ نے مردان کو 1-2 سے ہرا دیا۔ کوئٹہ نے کراچی (ایس بی ٹی ای) کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔
سوات نے کراچی ( بی ائی ای) کو 2-5 گول سے ہرا دیا۔ بنوں نے پشاور کو 0-3 گو شکست دی۔ مردان نے کراچی بی آئی ٹی کو 0-2 گول سے اوراسلام آباد نے راولپنڈی کو 1-2 سے ہرا دیا۔
کوئٹہ نے فیصل آباد کو 0-2 گول سے شکست دی۔اسلام آباد نے کراچی ایس بی ٹی ای کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-6 گول سے ہرا دیا۔کوئٹہ نے راولپنڈی کو 2-5 سے ہرا دیا۔
کوہاٹ نے سوات کو 1-3 گول سے ہرا دیا جبکہ اسلام آباد اور فیصل آباد کا مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا۔