سینے سرطان بارے آگاہی کے لئے سائیکل ریس اور واک کا اہتمام

 

 

 

پشاور (سپورٹس رپورٹر) سینے کے سرطان بارے آگاہی کے لئے شوکت خانم ہسپتال پشاورمیں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اور دیگر اداروں کے تعاون سے سائیکل ریس اور آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا

 

اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا کیپٹن (ر) خالد محمود مہمان خصوصی نے ان کے ہمراہ پاکستان سائیکلنگ

فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ،پیمز ایجوکیشن سسٹم کے سی او انور خان، صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن

کے سربراہ سابق صدر نثار احمد، صوبائی صدر سید شایان علی، سیکرٹری محمد علی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

 

 

 

 

شوکت خانم کینسر ہستپال میں منعقد ہ تقریب میں سائیکل ریس اور آگاہی واک میں خواتین کالجوں کی طالبات اور سائیکلسٹس نے حصہ لیا۔ واک اور ریس کا مقصد خواتین میں سینے کے سرطان بارے آگاہی پھیلانا ہے

اس تقریب نے تمام خواتین کے لیے ایک اہم پیغام دیاکہ وہ ہر روز صرف پانچ منٹ خود معائنہ کے لیے وقف کرنا چھاتی کے کینسر کے ابتدائی مراحل میں پتہ لگانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے،

جس سے کامیاب علاج کے امکانات کو بہت بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ سائیکلنگ ریلی کے بعد ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران شوکت خانم کینسر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بریسٹ کینسر کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے عزم کا اعتراف کرتے ہوئے شرکاء میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تعارف: News Editor