سلطان جوہر ہاکی کپ ; پاکستان اور بھارت کا میچ 3-3 گول سے برابر

 

 

1 1ویں سلطان جوہر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جانے والا سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا ۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول دوسرے ہاف کے 31ویں منٹ میں ارباز احمد نے پینلٹی کارنر کے ذریعے کیا ، دوسرا فیلڈ

گول 49ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے جبکہ تیسرا گول 58 ویں منٹ میں ارباز احمد نے ہی پینلٹی کارنر کے ذریعے کیا۔

 

بھارت کی جانب سے پہلا گول 30 منٹ میں امندیپ نے،دوسرا گول 56 ویں منٹ میں ارجن نے، تیسرا گول 59 ویں منٹ میں اتم نے سکور کیا۔

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم دوسرا میچ 28 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلے گی جبکہ تیسرا اور پول کا آخری میچ 31 اکتوبر کو میزبان ٹیم ملائیشیا کے خلاف کھیلاجائے گا۔

 

 

 

تعارف: News Editor