آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا ساتواں میچ 31 اکتوبر بروز منگل کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا ،
مسلسل چار شکستوں کے بعد قومی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔پاکستان نے چھ میچ کھیل کر دو میچ جیتے اور چار میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ،
گرین شرٹس نے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز اور دوسرے میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے زیر کیا تاہم تیسرے میچ میں اسے روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں ۔
چوتھے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 62 رنز ، پانچویں میچ میں افغانستان کے ہاتھوں 8 وکٹوں اور چھٹے میچ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں ایک وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا
پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان اپنا آٹھواں میچ 4 نومبر کو نیوزی لینڈ جبکہ نواں اور آخری میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا