حیدرآباد اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز میں بیڈمنٹن اور رسہ کشی کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے
پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری حیدرآباد اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز میں بیڈمنٹن اور رسہ کشی کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔
گزشتہ روز کھیلے گئے بیڈمنٹن بوائز انڈر 13 کے مقابلوں میں فائونڈیشن پبلک سکول نے پبلک سکول کو ہرا دیا۔ بیڈمنٹن بوائز انڈر 17 کے مقابلوں میں کنٹری کیمبرج سکول نے پبلک سکول کو شکست دے دی۔
بیڈمنٹن بوائز اوپن کے مقابلوں میں زید کے حیدرآباد سکول نے فائونڈیشن پبلک سکول کو ہرا دیا۔ بیڈمنٹن گرلز انڈر 13 کےمقابلوں میں منائل نے سمعیہ کو ہرا دیا۔بیڈمنٹن گرلز انڈر 17 کے مقابلوں میں خدیجہ نے فاطمہ کو شکست دے دی۔بیڈمنٹن گرلز اوپن کیٹگریز کے مقابلوں میں عائشہ نے زہرہ کو ہرا دیا۔بیڈمنٹن بوائز انڈر 17 کے مقابلوں میں محمد حسین نے مساب کو شکست دے دی۔
بیڈمنٹن بوائز اوپن کیٹگریز کے مقابلوں میں عبداللہ نے عمار کو ہرا دیا۔ رسہ کشی کے گرلز انڈر 13 کےفائنل مقابلوں پبلک سکول نے پہلی، پیگوٹ ہائی سیکنڈری سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
رسہ کشی کے گرلز انڈر17 کے فائنل مقابلوں میں حیات فاطمہ جناح کمپس نے پہلی اور حیات ایچ ایم کیمپس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
رسہ کشی کے گرلز فائنل مقابلوں میں گورنمنٹ شاہ لطیف ڈگری کالج نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کو ہرا دیا۔ رسہ کشی اوپن گرلز مقابلوں میں گورنمنٹ شاہ لطیف ڈگری کالج نے کامیابی حاصل کی جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری نے دوسری پوزیشن حاصل کی