لنکا ٹی 10 کی نیلامی 10 نومبر 2023 کو ہوگی
کولمبو ; ٹی 10 لیگ اب کولمبر میں جادو بکھیرنے آرہا ہے ۔ لنکا ٹی 10 کے افتتاحی سیزن کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی جمعہ 10 نومبر 2023 کو ہوگی جبکہ مقابلے سیزن 12 دسمبر 2023 سے 23 دسمبر 2023 تک ہوں گے۔
لنکا ٹی 10 کا انعقاد ٹی 10 اسپورٹس مینجمنٹ ٹی 10 گلوبل اسپورٹس اینڈ انوویشن پروڈکشن گروپ کا کنسورشیم کررہا ہے۔
مردوں کے ٹی 10 کے علاوہ کولمبو میں پہلی بار ویمنز ٹی 10 کی میزبانی کا بھی منصوبہ ہے جو سری لنکا ٹی 10 کے متوازی چلے گا جس میں دنیا کی چند بہترین خواتین کھلاڑی شامل ہوں گی۔
ٹورنامنٹ میں مردوں کی 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کا نام سری لنکا کے چھ مشہور شہروں کے نام پر رکھا جائے گا جنہوں نے سری لنکا میں کرکٹ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
لنکا ٹی 10 کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن پہلے ہی شروع ہوچکی ہے جو 5 نومبر تک جاری رہے گی۔