سلطان جوہر ہاکی کپ ; پاکستان کی ملائشیا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست

 

 

11ویں سلطان جوہر ہاکی کپ میں پاکستان نے اپنے پول کے تیسرے میچ میں ملائشیا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

پاکستان کی طرف سے پہلا فیلڈ گول 13ویں منٹ میں ابوزر نے جبکہ دوسرا گول پینلٹی کارنر کے ذریعے 21ویں منٹ میں ارباز احمد نے کیا، تیسرا گول 24ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے محمد سفیان خان نے کیا۔

 

ملائشیا کی جانب سے پہلا گول 47ویں منٹ میں عرفان نے جبکہ دوسرا گول 51ویں منٹ میں ایکمل ڈینیئل نے سکور کیا۔

 

 

error: Content is protected !!