قومی ٹیم کا انتخاب ; پی سی بی نے تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے انتخاب کے عمل کے حوالےسے الزامات کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے انتخاب کے عمل سے متعلق میڈیا میں رپورٹ ہونے والے مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی اپنی رپورٹ اور سفارشات پی سی بی کی انتظامیہ کو جلد پیش کرے گی۔

 

 

تعارف: News Editor