ایشین پیراگیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدرعلی کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا ایشین پیرا گیمز 2023 میں گولڈ میڈل جیتنے

والے اولمپیئن پیرا ایتھلیٹ حیدر علی کو 20 لاکھ روپے کیش پرائز دینے کا اعلان

 

یکم نومبر2023ء۔ ; وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان وہاب ریاض نے چین میں ہونیوالی ایشین پیرا گیمز 2023 میں مینز ڈسکس تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے والے اولمپیئن پیرا ایتھلیٹ حیدر علی کے لیے 20 لاکھ روپے انعام

کا اعلان کیا ہے، بدھ کے روز اپنے بیا ن میں مشیر کھیل پنجا ب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی خصوصی ہدایات پرسپورٹس بورڈ پنجاب نے حیدر علی کے لئے انعام کا اعلان کیا گیا ہے،

پیرا ایتھلیٹ حیدر علی پاکستان کا فخر ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہمیشہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے،

پاکستان میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ گروگرام کے تحت مقابلے کرا رہا ہے،

پیرا ایتھلیٹ حیدر علی ہمارا فخر ہیں انہوں نے پہلے بھی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور امید ہے آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

 

 

تعارف: News Editor