پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے زیر اہتمام فورٹریس سٹیڈیم میں دو روزہ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ اتوار کو اختتام پذیر ہو گئی۔
اس مقابلہ میں خواتین سمیت 390 سے زائد گھڑسواروں نے شرکت کی۔ پی ایچ اے ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو نے مہمان خصوصی نگران وزیر ہائوسنگ سید اظفر علی ناصر کا پنڈال میں پرتپاک استقبال کیا۔
اختتامی تقریب کے دوران سید اظفر علی ناصر نے جیتنے والی ٹیموں اور افراد کو انعامات سے نوازا۔ محمد طاہر وٹو نے کہا نیزہ بازی ایک روایتی کھیل ہے
اور بے خوف حریفوں نے بڑی مہارت سے ایک دوسرے کو چیلنج کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں۔