افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شہیدی نے کہا ہے شکست سے بہت مایوسی ہوئی،
آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ناقابل یقین ہے۔ ہم کھیل میں تھے،ہمارے باؤلرز نے واقعی اچھی شروعات کی۔
ڈراپ ہونے والے کیچز نے ہمیں نقصان پہنچایا، ہم نے وہ لمحات گنوا دیے اور اس کے بعد میکسویل نہیں رکے، اس کا سہرا ان کو ہے۔
ہمارے باؤلرز نے پوری کوشش کی۔ ٹیم پر فخر ہے، ٹیم آج رات مایوس ہو گی لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔ہم جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔
ابراہیم زدران کو خود پر فخر ہونا چاہیے۔ مجھے بھی فخر ہے۔ وہ ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے پہلے افغان کھلاڑی ہیں۔