کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 39 ویں میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے ناقابل یقین بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان سے فتح چھین لی۔
ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔
آسٹریلیا نے 292 رنز کا ہدف 46.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، گیلین میکسویل کی شاندار ڈبل سنچری نے آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 201 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے اننگز
کا مایوس کن آغاز کیا گیا، اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر 18، مچل مارش 24، مارنس لبوشین 14، مارکس سٹوئنس 6، مچل سٹارک 3 رنز جبکہ ٹریوس ہیڈ اور جوش انگلس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
افغانستان کی جانب سے نوین الحق، عظمت اللہ عمر زئی اور راشد خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
آسٹریلیا: پیٹ کمنز (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، مارنس لبھوشن، جوش انگلس، گلین میکسویل، مارکوس اسٹونس، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ۔
افغانستان: حشمت اللہ شہیدی (کپتان)، رحمت اللہ گرباز، ابراہیم زردان، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمر زئی، اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد اور نوین الحق