آمنہ سلڈیرا نے پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

آمنہ سلڈیرا نے پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کراچی ( نواز گوھر) آمنہ سلڈیرا نے پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں خواتین کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ عائشہ سلڈیرا اور ارم جہاں نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان، سینئر نائب صدرخواجہ احمد مستقیم اور سندھ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

لیڈی سنگلز مقابلوں میں آمنہ سلڈیرا نے 402 پوائنٹس کے ساتھ لیڈی سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے جبکہ عائشہ سلڈیرا نے 384 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور ارم جہاں نے 326 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گریڈد کے مقابلوں میں کبیر شاہ نے 583 پوائنٹس کے ساتھ گریڈڈ کا ٹائٹل جیتا جبکہ محمد سبحان نے 548 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور خواجہ فراز نے 512 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بوائز انڈر 24 کے مقابلوں میں علی نعمان نے 623 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ انیب خالد شفیع نے 596 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور ایاس بھٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 12 نومبر کو ہو گی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

 

 

 

تعارف: News Editor