پاکستان اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں علی نعمان نے مینز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ،
ایان بھٹی اور ذیشان باالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹین پن فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں،میڈلز اور کیش انعامات تقسیم کئے۔
اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد، پاکستان ٹین پن فیڈریشن کے سینئر نائب صدر خواجہ احمد مستقیم، سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ، سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا، سردار عباس خان سلدیرا اور پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
رائل روڈیل کلب ڈی ایچ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں میں علی نعمان نے 894 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ایان بھٹی نے 820پوائنٹس اور ذیشان بھٹی نے 819پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
احمر سلدیرا 814 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ مینز ڈبلز کے مقابلوں میں علی نعمان اور ذیشان نعمان نے کامیابی حاصل کی
جبکہ علی سلدیرا اور ابراہیم سلدیرا نے دوسری اور محمد وقاص اور احمر سلدیرا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح علی سوریا اور دنیال شاہ چوتھے نمبر پر رہے۔