سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن سافٹ بال ایشیاء پاکستان کوچنگ کلینک کی میزبانی کرے گی۔ ڈاکٹر فرحان عیسی
کراچی۔ سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ نے کہا ہے کہ ایس ایس اے ورلڈبیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن(WBSC) سیکنڈ سافٹ بال ایشیاء پاکستان کوچنگ کلینک اور پندرویں نیشنل ویمنز سافٹ بال چیمپئین کی میزبانی کرے گی
اس کے علاوہ ہم سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے اشتراک سے بی فائیو(B-5) کوچنگ کے تیسرے ایڈیشن کو کراچی میں منعقد کرائیں گے اس بات کا اعلان انہوں نے سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انفرادی ممبرز اور ایس ایس اے کی پیٹرن فاطمہ لاکھانی، وسیم الدین ہاشمی،
سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم،نائب صدر ڈاکٹر حنا جمشیدخان، ایس ایس اے ویمنز کمیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر ہما بخاری، سیکریٹری تہمینہ آصف، سیکریٹری جنرل ذیشان مرچنٹ، سیکریٹری فنانس محمد ناصر ودیگر بھی موجود تھے
ڈاکٹر فرحان عیسی کاکہنا تھا کہ دسمبر میں فرسٹ ڈاکٹر عیسی لیب انٹر اسکول چیمپئین شپ کراچی میں منعقد ہو گئی خواتین کی پندرویں قومی چیمپئین شپ جنوری جبکہ دوسرے سافٹ بال ایشیاء پاکستان کوچنگ کلینک کو مارچ میں منعقد کیا جائے گا ڈاکٹر فرحان عیسی کامزید کہنا تھا
کہ ہم کھلاڑیوں کو کھیل کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے بھی کئی اقدامات کررہے ہیں سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم کاکہنا تھا کہ اگلے سال جنوری مین ملائشیاء کے شہر کوالمپور میں سافٹ بال ایشیاء کے زیراہتما م تین روزہ سافٹ بال کوچنگ کلینک
اور فروی میں تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں ڈبلیو بی ایس سی سافٹ بال ایشیاء کے تحت منعقد ہونے والے چار روزہ لیول ون اور ٹو کوچنگ سیمینار میں پاکستان کے کوالیفائڈ کوچز شرکت کریں گے
ایس ایس اے ویمنز کمیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر ہما بخاری نے کہا کہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر سافٹ بال کے کھیل کے نئے کھلاڑیوں کی دریافت کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جارہا ہے
اس کے علاوہ سندھ کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی چیمپئین شپ کیلئے کیمپ میں مدعو کیا جائے گا