کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی مالی خرد برد ; تحقیقات کیلئے سید ظاہر شاہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

 

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے کراچی ایسوسی ایشن کی مالی خرد برد کی تحقیقات کیلئے کے پی کے صدر سید ظاہر شاہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے خزانچی کی جانب سے کے ایچ اے میں مالی خربرد کے تحریری انکشافات کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی ہدایت پر سید ظاہر شاہ کنوینئر کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

کمیٹی کے ممبران میں اجمل خان لودھی اور مبشر مختیار شامل ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی مالی خرد برد کے حوالے سے تحقیقات کے بعد رپورٹ مرتب کرکے پی ایچ ایف صدر کو پیش کرے گی۔

 

 

 

تعارف: News Editor