جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے بلے باز کوئنٹن ڈی کاک آسٹریلیا کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلنے کے بعد بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔
ورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد پروٹیز وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔ ڈی کاک اس ورلڈکپ میں دوسرے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
کوئنٹن ڈی کاک کی جانب سے ورلڈکپ سے پہلے ہی اعلان کردیا گیا تھا کہ یہ آئی سی سی ایونٹ انکا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ ڈی کاک ون ڈے کے علاوہ دیگر فارمیٹس میں ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔