فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ، پاکستان کو 0-4 سے شکست

 

 

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو کے میچ میں سعودی عرب نے پاکستان کو 0-4 سے ہرادیا۔

 

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں قومی ٹیم سعودی عرب کے مدمقابل تھی، سعودی عرب کے الحسا پرنس عبد اللہ بن جلاوی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں سعودی عرب نے 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

سعودی ٹیم کو صالح الشہری نے چھٹے منٹ میں برتری دلادی، پہلے ہاف کے اختتام تک میچ کا اسکور 0-1 رہا ہے۔ میچ میں اب تک پاکستان نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا ہے تاہم اسے کوئی کامیابی نہ مل سکی۔

پہلے ہاف میں اچھا مقابلہ کرنے کے بعد قومی ٹیم دوسرے ہاف میں بجھی بجھی دکھائی دی، دوسرے ہاف میں 48ویں منٹ میں موسیٰ خان کی غلطی کی وجہ سے سعودی عرب کو پنالٹی مل گئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے دوسرا گول بھی داغ دیا۔

اضافی وقت میں سعودی عرب نے تیسرا گول کیا جب عبدالرحمان غریب نے گیند کو 91ویں منٹ میں جال کی راہ دکھائی جبکہ 96ویں منٹ میں عبداللہ ردیف نے بھی گول کرکے برتری 0-4 کردی جہاں میچ کا اختتام ہوا۔

پاکستان اپنا اگلا میچ 21 نومبر کو تاجکستان کے خلاف اسلام آباد میں کھیلے گا۔

 

 

تعارف: News Editor