نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان

 

نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان

• فاطمہ ثنا ۔ عمیمہ سہیل اور شوال ذوالفقار کی ٹیم میں واپسی

لاہور 17 نومبر، 2023:

 

فاطمہ ثنا۔ عمیمہ سہیل اور شوال ذوالفقار کی نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ سترہ رکنی اسکواڈ کا اعلان سلیم جعفر کی سربراہی میں قائم قومی سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے۔

آئندہ ماہ ڈنیڈن اور کوئنز ٹاؤن میں کھیلے جانے والے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جبکہ کوئنز ٹاؤن اور کرائسٹ چرچ میں تین ون ڈے انٹرنیشنل شامل ہیں۔ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

بنگلہ دیش کے دورے میں شامل ارم جاوید کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان اے کی طرف سے عمدہ کارکردگی پر عمیمہ سہیل اور شوال ذوالفقار کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔شوال ذوالفقار نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے انٹرنیشنل کریئر کا آغاز کیا تھا

پاکستان اے کی طرف سے انہوں نے ویسٹ انڈیز اے اور تھائی لینڈ ایمرجنگ کے خلاف سہ فریقی سیریز میں ایک نصف سنچری سمیت106 رنز بنائے تھے۔

 

 

تعارف: News Editor