12 ویں کلیگن بوائز اینڈ گرلز تھروبال چیمپئن شپ میں گرلز کیٹگریز کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

 

12 ویں کلیگن بوائز اینڈ گرلز تھروبال چیمپئن شپ میں گرلز کیٹگریز کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

 

کراچی (نواز گوھر) پاکستان تھروبال بال فیڈریشن کے زیراہتمام 12 ویں کلیگن بوائز اینڈ گرلز تھروبال چیمپئن شپ میں گرلز کیٹگریز کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔

پاکستان تھروبال بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ روز پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں کھیلے گئے یونیورسٹی گرلز کیٹگریز کے مقابلوں میں ڈیننگ لا یونیورسٹی اور گرین وچ یونیورسٹی نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پہلے سیمی فائنل میں ڈیننگ لا یونیورسٹی نے کراچی یونیورسٹی کو 0-2 سے اور دوسرے سیمی فائنل میں گرین وچ یونیورسٹی نے آئی او بی ایم کو 0-2 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

اوپن گرلز کیٹگریز کے مقابلوں میں این ٹی اے اور آئی ٹی الفا کی ٹیمیں فائنل میچ پہچ گئیں ہیں۔ پہلے سیمی فائنل میں این ٹی اے یلو نے این ٹی اے ریڈ کو 1-2 سے اور دوسرے آئی ٹی الفا نے گرین وچ یونیورسٹی کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

 

 

تعارف: News Editor