پی پی سی فائٹرز نے آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ جیت لی
فائنل میں دفاعی چیمپئن مارخور کی ٹیم کو اٹھارہ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے انعامات تقسیم کئے
پشاور(سپورٹس رپورٹر)پی پی سی فائٹرز کی ٹیم نے آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ ٹرافی جیت لی‘فائنل میں دفاعی چیمپئن مارخور کی ٹیم کو اٹھارہ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا‘
اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں میڈلز اور کیش انعامات تقسیم کئے
اس موقع پر پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک، پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک،سابق صدر ایم ریاض خیبریونین کے صدر ناصر حسین،
پشاور سپورٹس کمیٹی کے چیئر مین ظفر اقبال، سپورٹس رائٹرز کے صدر عاصم شیراز،آر ایم آئی ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر گلززار، ایچ او ڈی مارکیٹنگ فیضان قریشی، منیجر میڈیا آرایم آئی سید شبیر شاہ سمیت دیگر سینئر صحافی موجودتھے۔
پشاور پریس کلب کے زیراہتمام میگا ایم سی ایل فائنل میچ کرنل شیر خان سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہوا‘ پی پی سی فائٹرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں کھیلتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر136 رنز بنائے جس میں شاہ فیصل 48 اور کامران 30، وقار احمد24 رنز کیساتھ نمایاں رہے‘
مارخور کی جانب سے محمد رضوان نے دو وکٹیں حاصل کیں‘جواب میں پی پی سی مارخور کی ٹیم نے نو وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنا سکی‘یاسر نے15 ‘ارشد نے18 اور شہزاد نے 34 رنز سکور کئے‘
فائٹرز کی جانب سے شاہد آفریدی نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا‘وقار نے دو جبکہ عرفان‘فہد اور سجاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، شاہ فیصل کو ٹورنامنٹ کا بہترین بلے باز جبکہ ارشاد میدانی بہترین باؤلر قرار پائے،
شاہد آفریدی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ونر کو ایک لاکھ پچاس ہزار رنر اپر ٹیم کو ایک لاکھ روپے جبکہ میڈیا کرکٹ لیگ میں شامل تمام ٹیموں کو بیس بیس ہزار روپے دیئے گئے۔