ورلڈ کپ فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 241رنز کا ہدف دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 240رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی۔
کے ایل راہول66رنز بنا کر نمایاں رہے،ویرات کوہلی54،روہت شرما نے47رنز کی اننگز کھیلی۔
سوریاکمار 18، رویندرا جدیجا ، محمد سراج 9،9،محمد شامی6،شبھ من گل اور شریاس ائیر نے4،4رنز بنائے۔
مچل اسٹارک نے 3وکٹیں حاصل کیں،پیٹ کمنز اورجوش ہیزل ووڈ نے 2،2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ایڈ م زمپا اور میکس ویل نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے میچ کے آغاز پر جارحانہ اننگز کا آغاز کیا لیکن ساتھی اوپنر شبمن گل کپتان کا زیادہ دیر ساتھ نہ دے سکے، 30 رنز کے مجموعی سکور پر بھارتی اوپنز شبمن گل مچل سٹارک کی گیند پر ایڈم زمپا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
بھارت کو دوسرا نقصان 76 رنز کے مجموعی سکور پر روہت شرما کی صورت میں اتحانا پرا جب کپتان روہت شرما 31 گیندوں پر 47 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر میکس ویل کی گیند پر جوش ہیزووڈ کو کیچ دے بیٹھے۔
بھارت کے نئے آنیوالے بلے باز شریاس ایر بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور ٹیم کے 81 رنز کے مجموعی سکور پر 3 گیندوں پر 4 رنز بنا کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
میزبان بھارت کا چوتھا نقصان ویرات کوہلی کی صورت میں ہوا جب 148 رنز کے مجموعے پر بھارت کی چوتھی وکٹ گر گئی، ویرات کوہلی کو 54 رنز پر پیٹ کمنز نے پویلین کی راہ دکھائی، بھارت کی پانچویں وکٹ 178 رنز پر گری، بھارتی بیٹر رویندرا جدیجا بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 22 گیندوں پر 9 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے۔
بھارت کی چھٹی وکٹ 203 رنز پر گری جب کے ایل راہول 107 گیندوں پر 66 رنز بنا کر مچل سٹارک گیند پر جوش انگلس کو کیچ دے بیٹھے، بھارت کی دو وکٹیں یکے بعد دیگرے 211 اور 214 رنز پر گریں، بھارتی بیٹر محمد شامی 6 اور جسپریت بمراہ 1 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
انڈیا کی نویں وکٹ 226 رنز پر گری، بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو 28 گیندوں پر 18 رنز بنا کر چلتے بنے، بھارت کی دسویں وکٹ اننگز کی آخری گیند پر گری جب سوریا کمار یادیو 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔