کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ابوظبی ٹی 10 کے 7 ویں سیزن کی تیاریاں مکمل ہیں
جس کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے
افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز اور گزشتہ سیزن کی رنر اپ نیو یارک اسٹرائیکرز کے درمیان 28 نومبو کو کھیلا جائے گا ،
سیزن 7 میں ناردرن واریئرز، مورس ویل سمپ آرمی، دہلی بلز، ٹیم ابوظبی اور چنئی بریوز بھی شرکت کررہے ہیں۔
لیگ کے دوران تمام ٹیموں کو 3 دن آرام ملے گا ۔ راؤنڈ رابن مرحلے کی 4 صف اول کی ٹیمیں پلے آف کے لئے کوالیفائی کریں گی۔
ابتدائی 2 پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان پہلا کوالیفائر 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں ایلیمنیٹر میچ میں کھیلیں گی،
دونوں میچوں کی فاتح ٹیم ایک ہی دن کوالیفائر 2 میں مقابلہ کرے گی۔ سنسنی خیز فائنل 9 دسمبر 2023 بروز ہفتہ کھیلا جائے گا۔