استاد اللہ بخش قمبرانی میموریل باکسنگ ٹورنامنٹ24نومبر سے شروع ہوگا
ٹورنامنٹ میںبوائز، یوتھ اور سینئر کلاس کے باکسرز حصہ لینگے
حیدر آباد(اسپورٹس رپورٹر)ینگ اسٹار باکسنگ کلب کے زیر اہتمام حیدر آباد ڈویژن باکسنگ ایسو سی ایشن کے تعاون سے ایک روزہ استاد اللہ بخش قمبرانی میموریل باکسنگ ٹورنامنٹ کے مقابلے جمعہ24نومبر کو شام4بجے ینگ اسٹاد باکسنگ کلب مکی شاہ روڈ حیدر آباد میں منعقدہ ہونگے
جس میں حیدر آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے بوائز، یوتھ اور سینئر کلاس کے باکسرز حصہ لینگے،
تقریب کے مہمان خصوصی میئر حیدر آباد سردار کاشف خان شورو جبکہ اعزازی مہمان رجب حسین خاصخیلی ہونگے جبکہ آصف قنبرانی اس پروگرام کے آرگنائزنگ سیکریٹری ہونگے۔