فرینڈز فٹبال کلب کے وفد کی چئیرمین گلبرگ ٹاؤن فاروق نعمت اللّٰہ سے ملاقات.

 

فرینڈز فٹبال کلب کے وفد کی چئیرمین گلبرگ ٹاؤن، فاروق نعمت اللّٰہ سے ملاقات۔

 

فرینڈز فٹبال کلب گراونڈ کی لیولنگ اور مینٹیننس کے حوالے سے چند گذارشات پیش کیں جس پر فاروق نعمت اللّٰہ چئیرمین گلبرگ ٹاؤن نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فرینڈز فٹبال کلب کے وفد نے اپنے صدر عبدالواجد کی سربراہی میں فاروق نعمت اللّٰہ چئیرمین گلبرگ ٹاؤن سے یو سی 1 گلبرگ ٹاؤن کے آفس میں ملاقات کی

اس موقع پر عاصم مخدومی چئیرمین یو سی 1 گلبرگ ٹاؤن، عبدالواجد صدر فرینڈز فٹبال کلب اور کلب کے سینئر اراکین شیخ عبدالقدیر، اسد اللّٰہ خان، صغیر احمد، سید اشرف عالم، سید آصف زیدی، محمد صادق کھتری، صبور الاسلام، رضوان اقبال اور آصف علی خان بھی موجود تھے

وفد نے فرینڈز فٹبال کلب گراونڈ کی لیولنگ اور مینٹیننس کے حوالے سے چند گذارشات پیش کیں جس پر فاروق نعمت اللّٰہ چئیرمین گلبرگ ٹاؤن نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی

بعد ازاں فاروق نعمت اللّٰہ چئیرمین گلبرگ ٹاؤن نے عاصم مخدومی یو سی 1 گلبرگ ٹاؤن ، کاشف فاروقی علاقہ کونسلر ،  عبدالواجد صدر فرینڈز فٹبال کلب اور کلب کے سینئیر اراکین کے ہمراہ گراونڈ کا دورہ کیا

اور گراونڈ کی حالت زار دیکھ کر فوری طور پراحکامات صادر فرماۓ کہ گراونڈ کو فوری طور پر لیول کیا جاۓ

تاکہ یہاں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوسکیں جس پر عبدالواجد صدر فرینڈز فٹبال کلب اور کلب کے سینئیر اراکین نے فاروق نعمت اللّٰہ کا گراونڈ آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!