پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔

 

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ پنڈی اسٹیڈیم میں شروع

راولپنڈی( .. اصغر علی مبارک…)

پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا ہے۔

دورۂ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لیے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی ہے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پنڈی میں ہونے والے تربیتی کیمپ میں تین بولرز ثمین گل ۔علی شفیق اور محمد علی کو شامل کرلیا ہے .

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی بولنگ کے لئے فٹ نہیں ہیں لہذا انہیں ری ہیب کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم , سرفرازاحمد اور عثمان قادر کو پریکٹس کے بعد امام الحق کی شادی میں شرکت کی اجازت دے دی تاہم یہ تینوں کرکٹرزآج جمعہ کیمپ میں پریکٹس کے لئے موجود ہونگے

امام الحق اور فہیم اشرف کو شادی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیمپ سےاستثنٰی دیا ہے۔ حسن علی اور محمد وسیم جونیئرآج جمعہ کے روز کیمپ میں شامل ہونگے۔

پاکستان کی ٹیم میں شان مسعود ( کپتان )، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

تربیتی کیمپ 28 نومبر تک پنڈی اسٹیڈیم میں کیمپ میں جاری رہے گا، جس کے بعد 30 نومبر کو قومی اسکواڈ لاہور سےآسٹریلیا روانہ ہوگا۔

آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کا شیڈول:

پہلا ٹیسٹ: 14 سے 18 دسمبر، پرتھ

دوسرا ٹیسٹ: 26 سے 30 دسمبر، میلبرن

تیسرا ٹیسٹ: 3 سے 7 جنوری، سڈنی.

 

 

تعارف: News Editor