سکولوں میں کھیلوں کے ماہر کوچز کی کمی ہے ، عدنان خان اتھلیٹکس کوچ پشاور سپورٹس کمپلیکس
مسرت اللہ جان
سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فرو غ دینے کیلئے ایسے کھیلوں کے ماہرین لئے جائیں جو کھیلوں کے بنیادی اصولوں سے واقف ہوں.
اتھلیٹکس کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کے باعث سکول سطح کے مقابلوں میں اس طرح کی صورتحال پیدا ہوتی ہیں جس کے خاتمے کیلئے سکولوں کی سطح پر بچوں کو سپورٹس کی تعلیم دینے والے اساتذہ کو کھیلوں کی اپ ڈیٹ تربیت اور اصولوں سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے
ان خیالات کا اظہار اتھلیٹکس پشاور سپورٹس کمپلیکس کے اتھلیٹکس کوچ عدنان خان نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون میں پیش آنیوالے واقعے پر بتایا جس میں چھ لائنوں میں سات اتھلیٹکس کے کھلاڑیوں کو دوڑایا گیا تھا.اور مخصوص سکول کو جتوانے کیلئے یہ سارا کھیل کھیلا گیا.
عدنان خان کے مطابق اس وقت سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ تعلیمی اداروں میں ایسے لوگوں کو بطور سپورٹس ٹیچر لیا جاتا ہے جنہیں کھیلوں کے بارے میں پتہ بھی نہیں ہوتا وہ بچوں کی فزیکل ایکٹیویٹی صرف سکولوں کی اسمبلی اور سیٹ سٹینڈ تک محدود ہوتی ہیں
اگر یہ کھیلوں کے اساتذہ کھیلوں کی بنیادی اصولوں اور اپ ڈیٹ ہوں تو کبھی اس طرح کے مسائل نہیں آئینگے ان کے مطابق اتھلیٹکس ، سمیت جیولن تھرو ، ڈسکس کے مقابلوںسمیت تمام مقابلوں کی نگرانی پروفیشنل کوچز کے زیر نگرانی ہوں تو کبھی اس طرح کی صورتحال پیدانہیں ہوگی.