حیدر حسین سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن بحال ; استعفی کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل

 

 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کے استعفی کیس کے سلسلہ میں صدر پی ایچ ایف کی جانب سے استعفی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا اورمعزز عدالت کی جانب سے فریقین کو آئیندہ پیشی پر طلب کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کے خلاف مبینہ استعفی پیش کرکے اسکو منظور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے ،

نئے قائم مقام سیکرٹری جنرل کی تعیناتی سمیت دیگرغیرآئینی و غیر قانونی اقدامات کے خلاف کیس دائر کیا تھا جس میں مدعی مقدمہ کی جانب سے صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے حیدر حسین کا بطور سیکرٹری جنرل پی

ایچ ایف مبینہ استعفی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سمیت دیگر غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کو عدالت میں حصول انصاف کے لئےچیلنج کیا گیا۔

جس سلسلہ میں اپیل کی شنوائی پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے اپیل کنندہ کی جانب سے بیرسٹر میاں علی اشفاق، بیرسٹر قدیر جنجوعہ اور بیرسٹر معیظ طارق کے دلائل پر صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے

حیدر حسین کے بطور سیکرٹری جنرل استعفی کی منظوری کے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا ہے اور فریقین کو آئیندہ پیشی کے لئے عدالت میں پیش ہونے کے احکامات صادر کیئے ہیں۔

 

 

 

تعارف: News Editor