ساتویں نیشنل فٹسال چیمپئن شپ کا ٹائٹل بلوچستان کے نام
بلوچستان کی ٹیم نے ایک سنسنی خیز اور سخت مقابلے کے بعد مقابلہ برابر ہونے کی صورت میں ٹاس کی بنیاد پر ساتویں نیشنل فٹسال چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا-
تفصیلات کے مطابق کوئیٹہ میں منعقدہ مذکورہ مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان پولیس کی ٹیم نے ریلوے کو 4-9 گول سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا-
جبکہ بلوچستان کی ٹیم نے ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد ریلوے کی ٹیم کو ہرادیا واضح رہے کہ اس دوسرے سیمی فائنل کے پہلے ہاف کے اختتام پر ریلوے کی ٹیم نے برتری حاصل کی ہوئ تھی لیکن دوسرے ہاف میں بلوچستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی شکست کو فتح میں تبدیل کردیا-
چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا بلوچستان نے سبقت لیتے ہوئے پہلے ہاف میں اسکور2-4 کیے لیکن دوسرے ہاف میں پولیس کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا
اور میچ کے مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں کا اسکور 4-4 رہا اس طرح یہ میچ ٹائ ہوگیا – بعد ازاں میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے دونوں ٹیموں کو 5-5 پلینٹیی ککس دی گئی
لیکن دونوں ٹیموں نے تمام پلینٹی پر گول اسکور کرکے مقابلہ ایک مرتبہ پھر برابر کردیا اس دلچسپ اور حیران کن صورتحال کے بعد چیف ریفری انیل جمشید نے ٹاس پر فیصلہ کیا جس میں بالا خر بلوچستان کی ٹیم فاتح قرار پائی۔