فہیم اشرف کی شادی ; ساتھی کرکٹرز اور سیاسی شخصیات کی شرکت.

 

 

کرکٹر فہیم اشرف کا نکاح سونیا شبیر سے پڑھا دیا گیا ۔ نکاح پیر سید اظہرالحسن المعروف چن پیر نے پڑھایا ۔ فہیم اشرف نے دس ہزار روپے حق مہر دلہن کو ادا کیا۔

انکی شادی کی تقریب نارووال میں منعقد ہوئی۔

قومی کرکٹر گزشتہ روز بارات لے کر اپنی دلہن لینے نارووال پہنچے۔ فہیم اشرف سفید شیروانی پہنے بینڈ باجوں کے ساتھ پہنچے تو دلہن والوں نے باراتیوں کا خوب استقبال کیا۔

فہیم اشرف کی شادی نارووال کے رانا شبیر کی صاحبزادی سے طے پائی ہے۔ قومی کرکٹر کو سسرال کی طرف سے تحفے میں گاڑی بھی دی گئی۔ شادی میں لیگی رہنما احسن اقبال اور رانا محمد اقبال سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں۔

قومی کرکٹر کا ولیمہ آج 26 نومبر کو پھول نگر میں طے پایا گیا ہے

 

 

 

تعارف: News Editor