نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ : پشاور، کراچی وائٹس، لاہور بلوز، کراچی بلوز، ملتان اور فاٹا کی کامیابی

 

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ : پشاور، کراچی وائٹس، لاہور بلوز، کراچی بلوز، ملتان اور فاٹا کی کامیابی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے روز کھیلے جانے والے میچوں میں پشاور، کراچی وائٹس،

لاہور بلوز، کراچی بلوز، ملتان اور فاٹا نے کامیابی حاصل کرلی۔

 

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں پشاور نے لاہور وائٹس کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ لاہور وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 128 رنز بنائے۔ سعد نسیم نے 41 رنز اسکور کیے۔ محمد عمران نے 25 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔عباس آفریدی عمران خان سینئر اور افتخار احمد نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پشاور نے18.3 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بناکر میچ جیت لیا۔ عادل امین نے آؤٹ ہوئے بغیر 61 رنز بنائےجس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کراچی وائٹس نے ڈیرہ مراد جمالی کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
ڈیرہ مراد جمالی نے 6 وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔ فہد حسین 45 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔باسط علی نے 40 رنز اسکور کیے۔ضیاء اللہ نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی وائٹس نے 17.5 اوورز میں2 وکٹوں پر مطلوبہ اسکور بنالیا۔ عمیر بن یوسف چار چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 78 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسد شفیق نے62 رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں پانچ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ ان دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 123 رنز کا اضافہ کیا۔ ناصر خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں لاہور بلوز نے حیدرآباد کو ایک وکٹ سے شکست دیدی۔
حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹوں پر153 رنز بنائے۔ محمد سلیمان نے57 اور رضوان محمود نے 42 رنز اسکور کیے۔ حنین شاہ نے20 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور بلوز نے آخری اوور کی آخری گیند پر9 وکٹوں پر 154 رنز بناکر میچ جیت لیا۔ عمران بٹ نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 48 رنز اسکور کیے۔جواد علی نے 38 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

 

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں کراچی بلوز نے کوئٹہ کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔
کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے8 وکٹوں کے نقصان پر145 رنز اسکور کیے۔عبدالواحد بنگلزئی نے48 رنز اسکور کیے۔ محمد اصغر نے19 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی بلوز نے19 اوورز میں 5 وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔ جہانزیب سلطان نے8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 77 رنز اسکور کیے۔گوہر فیض اور جلات خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ملتان نے آزاد جموں کشمیر کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
آزاد جموں کشمیر کی ٹیم 19.2 اوورز میں 131 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عثمان معروف نے 51 رنز اسکور کیے۔ طاہر حسین نے21 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان نے 17.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔شرجیل خان نے 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 53 رنز اسکور کیے۔حسیب اللہ 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں فاٹا نے سیالکوٹ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 2 رنز سے ہرادیا۔

بارش کے سبب یہ میچ پندرہ اوورز تک محدود کردیا گیا تھا سیالکوٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر151 رنز بنائے۔ محمد حریرہ نے گیارہ چوکوں کی مدد سے 71 رنز اسکور کیے۔مرزا طاہر بیگ نے40 رنز بنائِے۔ شاہد عزیز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں فاٹا کی ٹیم نے8.3 اوورز میں 1 وکٹ پر 77 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا جس کے بعد فاٹا کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت فاتح قرار دیا گیا۔

 

 

تعارف: News Editor