ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کی نئی باڈی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن معطل.

 

عدالت نے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کو غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کی نئی باڈی تشکیل دیئے جانے والے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا.

حکم امتناعی جاری.

ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ بحال، فریقین کو آئیندہ پیشی کے لئے طلبی نامہ جاری

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ محمد سعید کیجانب سے دائرکردہ مقدمہ پر سماعت کے بعد ابتدئی احکامات صادر کرتے ہوئے سول جج گوجرانوالہ نے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے 15نومبر2023 کو ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کی نئی باڈی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن اور اس پر عملدرآمد روک دیا.

مدعی مقدمہ محمد سعید نےموقف اختیار کیا تھا کہ سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن آصف ناز کھوکھر نے غیر آئینی اور غیر قانونی طریقہ سے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کی نئی باڈی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

جس پر جامع دلائل کے بعد معزز عدالت نےپنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے 15نومبر2023 کو ڈی ایچ اے گوجرانوالہ کے نئےعہدیداران پرمشتمل باڈی کی تشکیل کے نوٹیفکیشن کو روک دیا ہے

اور حکم امتناعی جاری کردیا ہے. فریقین کو آئیندہ تاریخ پیشی پر حاضر ہونے کے لئے طلبی نامے بھی جاری کردیئے ہیں.

 

 

تعارف: News Editor