کراچی مین جاری ڈومیسٹک نیشنل ٹی20 کرکٹ لیگ میں ایک میچ کے دوران بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر ’کراچی ریجن وائٹس‘ کے بلے باز اعظم خان پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
اعظم خان پر جُرمانہ اتوار کو ’لاہور ریجن بلیوز‘ کے خلاف میچ کے دوران کیا گیا۔
پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق اعظم خان پر اُن کی میچ فیس کا 50 فیصد حصہ بطور جُرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے اعظم خان پر کیے گئے جُرمانے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم کھیلوں پر رپورٹنگ کرنے والے متعدد صحافیوں نے ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر اس خبر کے دُرست ہونے کی تصدیق کی ہے۔