پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سےایئر پورٹ کے لئے روانہ ہوگئی ہے،
قومی اسکواڈ میں 18 کھلاڑی شامل ہیں
17 رکنی مینجمنٹ کے دو ارکان ڈاکٹر سہیل اور شاہد اسلم اسکواڈ کو بعد میں جوائن کریں گے
کھلاڑی لاہور ایئر پورٹ کے لئے بس نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے بذریعہ بس روانہ ہوئے، قومی کرکٹ ٹیم سخت سیکورٹی حصار میں ائیر پورٹ روانہ ہوئی، سیکورٹی اہلکار بھی نیشنل کرکڑ اکیڈمی پہنچ گئے۔
پاکستانی ٹیم کا 31 رکنی دستہ آسٹریلیا روانہ ہوا، جس میں ٹیم آفیشلز، کوچنگ سٹاف سمیت کھلاڑیوں شامل ہیں، شان مسعود کی قیادت میں 18 رکنی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوئی ہے۔
پاکستان ٹیم کا کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ شیڈول ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں 3 ٹیسٹ میچ کی سیریز کھیلے گی،قومی کرکٹ ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر کو پرتھ میں کھیلی گی،
دوسرانڑیسٹ میچ 26 دسمبر ملبرن میں کھیلے گی،تیسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلے گی