واریئرز کے اوپنرز نے ٹیم ابوظبی کو روند دیا ، 10 وکٹوں سے فاتح

 

واریئرز کے اوپنرز نے ٹیم ابوظبی کو روند دیا ، 10 وکٹوں سے فاتح

ناردرن واریئرز کے اوپنر کینر لیوس اور حضرت اللہ زازئی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ابوظبی ٹی 10 کے چھٹے میچ میں ناردرن واریئرز نے ٹیم ابوظبی کے بولنگ اٹیک کو روند دیا

اور 10 وکٹوں سے فاتح اپنے نام کی اس وقت میچ کا ایک اوور باقی تھا۔

ناردرن واریئرز نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیم ابوظبی کو مقررہ 10 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز تک محدود کردیا تھا۔ تبریز شمسی نے 17 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

لیوس اور زازئی نے آسانی سے بیٹنگ کرتے ہوئے چھکے اور چوکے لگائے۔ لیوس 27 گیندوں پر 5 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سست آغاز کرنے والے زازئی نے 27 گیندوں پر 5 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 52 رنز بنائے۔

نادرون واریئرز کی جانب سے کینر لوئس نے 46 اور حضرت اللہ زازئی نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

تبریز شمسی کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

 

 

تعارف: News Editor