ابوظبی ٹی 10: بلز نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی سے بریوز پچھاڑدیا
ابوظبی (2 دسمبر 2023) ابوظی ٹی 10 کے 11 ویں میچ میں دہلی بلز نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چنئی بریوز کو 65 رنز سے شکست دیدی ۔
جانسن چارلس (40)، جیمز ونس (37) اور کپتان روومین پاول (35) کی عمدہ اننگز کی بدولت دہلی بلز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں چنئی کی بیٹنگ لائن بکھر گئی اور دہلی بلز کی جارحانہ بولنگ کے سامنے کوئی بھی بلے باز نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم 8.5 اوورز میں 61 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
چنئی کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 8، نوین الحق نے 22، محمد روہت نے 14 رنز دیکر 2 اور روی بوپھارہ نے 4 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں۔