ضلع باجوڑ نے انٹر مدارس کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی

انٹر مدارس گیمز میںباجوڑ نے ضلع خیبر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، جمخانہ کرکٹ گرائونڈ پر منعقد ہ فائنل میچ میں باجوڑ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 108 رنز بنائے جس میں افتاب 35،مدثر 25 اور کلیم 21 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، خیبرکی جانب سے مدثر اور اسامہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ، جواب میں مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ضلع خیبر کی ٹیم آخری اوورز میں 102 رنز بناسکی ، خیبر کی جانب سے اسامہ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے گرائونڈ کے چاروں طرف شاندار سٹروکس کھیل کر 75 رنز بنائے ۔،اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر سید عبداللہ شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راحید گل ملاگوری ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فضل اکبر خلجی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔

error: Content is protected !!