نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سپر 8: ایبٹ آباد کی سیالکوٹ کے خلاف کامیابی

 

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سپر 8: ایبٹ آباد کی سیالکوٹ کے خلاف کامیابی

کراچی 2 دسمبر،2023:ء

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سپر8 مرحلے کے دوسرے روز کے آخری میچ میں ایبٹ آباد نے سیالکوٹ کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سیالکوٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر119 رنز اسکور کیے۔ مرزا طاہر بیگ نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 12 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔عادل ناز نے 22 رنز دے کر 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

جواب میں ایبٹ آباد نے 17.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ سجادعلی نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔بلال آصف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

یاسر شاہ کو ان کی عمدہ بولنگ پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

 

تعارف: News Editor