پاکستانی سٹار محمد وسیم نے نیویارک اسٹرئیکرز کو ایک اور فتح دلادی

 

پاکستانی سٹار محمد وسیم نے نیویارک اسٹرئیکرز کو ایک اور فتح دلادی

ابوظبی (2 دسمبر2023) نیو یارک اسٹرائیکرز کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ناردرن واریئرز نے 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے۔ تاہم نادرن واریئرز نے آسانی سے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا اور آخری اوور تک مقابلہ کیا تاہم وہ ابوظبی ٹی 10 کا 9 ویں میچ میں 3 وکٹوں سے ہارگئے۔

کولن منرو نے 27 گیندوں پر 3 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ اگرچہ نیو یارک اسٹرائیکرز نے سوچا کہ یہ ایک آسان جیت ہوگی تاہم وکٹیں گرتی رہی ۔ ناردرن واریئرز کے کپتان اینجلو میتھیوز، ابھیمنیو متھن اور تبریز شمسی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

محمد وسیم (23) اور رحمان اللہ گرباز (22) نے نیو یارک اسٹرائیکرز کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا ۔ اس شکست نے ناردرن واریئر کی لگاتار دو فتوحات کا سلسلہ توڑ دیا۔

ٹاس نیویارک اسٹرائیکرز نے جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ سنیل نارائن کھیل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

 

 

تعارف: News Editor