پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ دسمبر میں ہوگی، ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی.

 

پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ رواں برس دسمبر میں ہوگی، ایونٹ کی رونمائی کردی گئی

 

فاتح ٹیم کو پچاس لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔رنر اپ ٹیم بیس لاکھ روپے کی حقدار ہوگی ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی

ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے، رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار اور صدر پی ٹی پی ایل خرم مجید کا خطاب

 

 

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی تقریب رونمائی مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔ جس میں لیگ کے صدر خرم مجید نے ایونٹ کی تفصیلات بتائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ گلی محلوں کے بہترین ٹیپ بال کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے اسی مقصد کے لیے پاکستان ٹیپ بال پریمیئر کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔

انہیں امید یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جس سے نوجوان بھرپور فائدہ اٹھائیں گے ۔ خرم مجید نے بتایا کہ پی ٹی پی ایل میں پرکشش انعامی رقم کھی گئی ہے ۔ فاتح ٹیم کو پچاس لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔رنر اپ ٹیم بیس لاکھ روپے کی حقدار ہوگی۔ ایونٹ کی سیمی فائنلسٹ ٹیم بھی پانچ لاکھ روپے وصول کرے گی۔

معین خان اسٹیڈیم میں برقی قمقموں کی روشنی میں ہونے والے چھ روزہ مقابلوں میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ابتدائی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ٹیپ بال کھلاڑی تیمور مرزا، اسد شاہ، ظہیر کالیا، خرم چکوال ، مزمل کامونکی اور فہد میاں چنوں سمیت متعدد سپر اسٹارز نے لیگ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

مہمان خصوصی ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرمحمد فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں میں سیاست اور سیاست میں کھیل شامل ہوچکا ہے ۔ لیکن انہیں خوشی ہے کہ ایک ایسا ایونٹ ہونے جا رہا ہے جس سے ملک کے نوجوان اسٹریٹ سے نکل کر اسٹیڈیم تک پہنچیں گے ۔

ڈاکٹر فاروق ستار کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ کھیلوں میں ڈومیسائیل نہیں چلتا یہاں بہترین کھلاڑی ہی کامیابی حاصل کرتا ہے ۔ فاروق ستار نے منتظمین کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور لیگ کی کامیابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ڈیفینس کلفٹن ریئل اسیٹ ایجینٹ ایسوسی ایشن کے صدر جوہر اقبال کا کہنا تھا

کہ پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ ایک یاد گار ٹورنامنٹ ثابت ہوگا جس میں ملک بھر کے کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔ چیئرمین سندھ ریئلیٹر نور ابریجو کا کہنا تھا کہ پی ٹی پی ایل خرم مجید کی کاوشوں کا مظہر ہے ۔

انہیں امید ہے کہ ایونٹ میں شامل ہونے والے کھلاڑی اس پلیٹ فارم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ تقریب میں برانڈز پاکستان کے چیئرمین راشد عالم سمیت زندگی کے دیگر شعبوں سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے، رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار اور صدر پی ٹی پی ایل خرم مجید کا خطاب

 

 

error: Content is protected !!