نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سپر 8 : کراچی وائٹس نے لاہور بلوز کو 19 رنز سے ہرادیا۔

 

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سپر 8 : کراچی وائٹس نے لاہور بلوز کو 19 رنز سے ہرادیا۔

دانش عزیز کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی

کراچی 02دسمبر، 2023:ء

 

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سپر8 مرحلے کے پہلے دن کے آخری میچ میں کراچی وائٹس نے لاہور بلوز کو 19 رنز سے ہرادیا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 164 رنز بنائے۔اعظم خان نے5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے41 رنز بنائے۔ عماد عالم نے 28 رنز اسکور کیے جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ دانش عزیز نے تین چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے۔

نثار احمد نے 22 اور حنین شاہ نے38 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں لاہور بلوز کی ٹیم 19.4 اوورز میں 145 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کاشف بھٹی نے چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 50 رنز اسکور کیے۔

دانش عزیز نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ غلام مدثر نے بھی3 وکٹیں 36 رنز دے کر حاصل کیں۔

دانش عزیز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

 

 

تعارف: News Editor