ہمیشہ پاکستان کے نام کی سربلندی کیلئے میدان میں لڑا ہوں ; شاہ زیب خان

 

کراچی۔ پانچویں کومبیکس ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ کے کیروگی ایونٹ میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے شاہ زیب خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ پاکستان کے نام کی سربلندی کیلئے میدان میں لڑا ہوں

میرا ملک میری پہچان ہے ایشین چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیتنا میرے لئے باعث اعزاز ہے اس جیت کے بعد مجھے نیا جذبہ ملا ہے ایشیاء کے سب سے بڑے تائیکوانڈو ایونٹ کیلئے میں نے خاصی تیاری کی تھی

میری کامیابی میں ایران سے تعلق رکھنے والے میرے ہیڈ کوچ ماسٹر یوسف کرامی نے اہم کردار ادا کیاواضح رہے کہ ایشین چیمپئین شپ میں مردوں کی 54- ویٹ کیٹیگری میں شاہ زیب خان نے سعودی عرب کے ریادحامدی کوشکست دیکر پاکستان کیلئے سونے کاتمغہ جیتا تھا پومزے ایونٹ کی فری اسٹائل کیٹیگری کی

قومی گولڈ میدلسٹ نائلہ علی کاکہنا تھاکہ انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کیلئے میڈلزجیتنے والے کھلاڑیوں کی حکومتی اور پرائیوٹ اداروں کیجانب سے حوصلہ افزائی کی جائے تو مستقبل میں مزید بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں

میری خواہش ہے کہ بحیثیت تائیکوانڈو کھلاڑی پوری دنیا میں پاکستان کے سافٹ امیج میں اضافے کا باعث بنوں 87- کے جی کے فائنل میں ورلڈ نمبر 13 امریکہ کے مچل روڈریگیوز کو ہرانے والے اختشام الحق نے کہا کہ ایونٹ میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے مقابلے کاتجربہ شاندار رہا

بڑے ایونٹ سے بہت کچھ سیکھنے کوملا مستقبل میں ملک کیلئے مزیدمیڈلز جیتنے کی کوشش کروں گا 87+ کے جی کے سلورمیڈلسٹ حمزہ سعید نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹس میں میڈلزجیتنا ملک میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے بہت معاون ثابت ہوتا ہے

اس سے نہ صرف دنیا کھیل میں پاکستان کا مقام بلند ہوتا ہے بلکہ ہمارے کھلاڑیوں کوبھی عالمی سطح پرپذیرائی ملتی ہے جوان کیلئے مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہیں

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کا مشکور ہوں جنہوں نے چیمپئین شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہمیں درکار تمام سہولیات فراہم کیں

 

 

 

error: Content is protected !!