ایشیا کپ ; سپرفور مرحلے کا اہم میچ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 

 

ایشیا کپ سپرفور مرحلے کا اہم میچ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 

کولمبو میں پاکستان کا سری لنکا کے خلاف 14 ستمبر کو شیڈول ہے اس میچ کے دوران 86 فیصد بارش کے امکانات ہیں

 

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل ہونے والا میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا جو سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ فائنل کھیلنے کے لیے پاکستان کو ہر صورت میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہو گی۔

 

اس وقت پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے 2 میچ کھیل کر 2، 2 پوائنٹس ہیں اور کل کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کر لے گی

 

واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے میچ نہ ہو سکا تو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا

 

 

error: Content is protected !!