آسٹریلوی ٹیم اپنے ملک میں ہمیشہ ٹف رہی ہے ،کوشش کریں گے اسے ٹف ٹائم دیں، سرفراز احمد

 

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم اپنے ملک میں ہمیشہ ٹف رہی ہے ، ہم بھی کوشش کریں گے اسے ٹف ٹائم دیں۔

آسٹریلیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود اچھے طریقے سے ٹیم کو لے کر چل رہے ہیں، وہ پہلی بار کپتانی کر رہے ہیں، کپتانی اعزاز کی بات ہوتی ہے

جبکہ بابر اعظم بھی ٹیم میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں اور شان مسعود کے ساتھ ساتھ ہیں۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان سے نکلتے وقت ہم گول بنا کر نکلے تھے

اور ہمارا گول یہی ہے کہ یہاں اچھی کرکٹ کھیلیں گے، 4 روزہ میچ کے لیے پرائم منسٹر الیون اچھی ٹیم ہے ہمیں اچھی پریکٹس ملے گی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم اپنے ملک میں ہمیشہ ٹف رہی ہے ، ہم بھی کوشش کریں گے اسے ٹف ٹائم دیں،

ہماری ٹیم بہت اچھی ہے اور اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا

کہ وارنر کے لیے نیک خواہشات ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ انہیں جلد آؤٹ کریں اور ان کو اچھی شروعات نہ کرنے دیں،

ان کا مزید کہنا تھا کہ رضوان اور مجھے جو بھی رول ملے گا اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، ہمارے فاسٹ باؤلرز اچھے ہیں اور نسیم شاہ کی کمی پوری کر سکتے ہیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!