پاکستان کی انڈر 18 پولو ٹیم نے بین الاقوامی پولو کپ جیت لیا۔

 

پاکستان کی انڈر 18 پولو ٹیم نے دبئی بین الاقوامی پولو کپ 4 کے مقابلے میں سات گول سے جیت لیا۔

 

دبئی کے قومی دن کے موقع پر دبئی پولو اینڈ ایکسٹرین کلب کے تحت منعقدہ بین الاقوامی پولو کپ کو پاکستان کی انڈر 18 پولو ٹیم نے کپتان صائم عباس کی شاندار کارکردگی کی بدولت جیت لیا۔

 

صائم عباس نے تین گول سکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے شریک دیگر کھلاڑیوں میں سعد مرزا، چنگیز خان، عامر شیخ اور ہاشم شیخ شامل تھے۔

 

 

error: Content is protected !!