ابوظبی ٹی 10: ٹائیگرز نے واریئرز کی فتوحات روک دی

 

ابوظبی ٹی 10: ٹائیگرز نے واریئرز کی فتوحات روک دی

 ابوظبی ٹی 10 کے 16ویں میچ میں ڈیوڈ ملر نے 24 گیندوں پر 4 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 50 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بنگلہ ٹائیگرز کو مقررہ 10 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ناردرن واریئرز نے حضرت اللہ زازئی کی مدد سے یہ چیلنج قبول کیا جنہوں نے صرف 20 گیندوں پر پانچ چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ اگرچہ جیمز نیشم نے 23 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ہدف تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم بنگلہ ٹائیگرز نے اپنے حوصلے برقرار رکھے اور میچ جیت لیا۔

ملر نے داسن شناکا (14 رنز) کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 29 گیندوں پر 67 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ اوپنر جارڈن کاکس نے بھی 16 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی

جس میں تین چوکے اور تین چھکے شامل تھے جبکہ کوشل مینڈس نے دس گیندوں پر 20 رنز کی اننگز کھیل کر بنگلہ ٹائیگرز کو 10 اوورز میں مشکل اسکور تک پہنچایا۔
ناردرن واریئرز نے ٹاس جیت کر عمومی رجحان کو دیکھتے ہوئے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بہترین کارکردگی پر ڈیوڈ ملر بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

 

تعارف: News Editor