اسلام آباد اور فاٹا کی ڈس ایبل کرکٹ ٹیمز کے درمیان فیسٹیول کرکٹ میچ کھیلا گیا

 

 

3 دسمبر معذورں کے عالمی دن کے حوالے سے پاکستان فزیکلی ڈس ایبل کرکٹ ایسوایشن کے زیر اہتمام اسلام آباد اور فاٹا کی ڈس ایبل کرکٹ ٹیمز کے درمیان فیسٹیول کرکٹ میچ ایف 11-2 کرکٹ گراونڈ میں کھیلا گیا

اسلام آباد ڈس ایبل کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے نعمان صداقت نے 53 واقف شاہ نے 25 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔

شیر علی ، میاں جان ، ثاقب جونیئر اور عباداللہ نے ایک ایک جبکہ کپتان اسد شنواری نے 2 وکٹیں حاصل کی۔

146 کے تعاقب میں فاٹا کی مکمل ٹیم 19 اوورز میں 130 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ارباب ثاقب نے 21، اول محمد 28، ظہور 23 اور شیرعلی 20 رنز بنا کر نمایاں پیٹسمین رہے

اسلام ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کی طرف سے زیبر اور بلال نے تین تین جبکہ واقف شاہ اور راجہ نعیم نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا بلال کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

جبکہ ایبٹ آباد اور پیشاور کی ڈس ایبل کرکٹ ٹیمز کے درمیان فیسٹیول میچ گوہاٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں منقعد ہوا جو کہ پیشاور ڈس ایبل کرکٹ ٹیم نے26 رنز سے جیت لیا

پیشاور ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے 176 کے تعاقب میں ایبٹ آباد کی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم 150 رنز پر آوٹ ہو گئی

میچ کے اختتام پر پاکستان ڈس ایبل کرکٹ یسوسی ایشنز کے ریجنل ہیڈ محمد طاہر نے تمام کھلاڑیوں کے کھیل اور جذبے کی خصوصی طور پر تعریف کی انعامات تقیسم کیے 3 دسمبر کے حوالے سے خصوصی طور کیک کاٹا گیا

 

 

 

error: Content is protected !!