نیشنل ٹی ٹوئنٹی سپر 8 : راولپنڈی، لاہور بلوز اور پشاور کامیابی

 

نیشنل ٹی ٹوئنٹی سپر 8 : راولپنڈی، لاہور بلوز اور پشاور کامیابی

کراچی 6 دسمبر، 2023:ء

 

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سپر 8 مرحلے میں بدھ کے روز کھیلے گئے میچوں میں راولپنڈی، لاہور بلوز اور پشاور نے کامیابی حاصل کی۔

آج کا آخری میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں رات آٹھ بجے کراچی وائٹس اور سیالکوٹ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں راولپنڈی نے لاہور وائٹس کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔

لاہور وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر146 رنز بنائے۔
محمد اخلاق سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔سعد نسیم 33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ زمان خان نے 23 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔جہانداد خان نے27 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

راولپنڈی نے19.1 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔یاسرخان 33 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ عمرامین نے 25 رنز بنائے۔

جہانداد خان 6گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔محمد نواز نے22 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ سعد خان نے17 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔
جہانداد خان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں لاہور بلوز نے فاٹا کو 8 رنز سے ہرادیا۔
لاہور بلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے4 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔
حسین طلعت نے آؤٹ ہوئے بغیر57 رنز بنائے جس میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔عمر صدیق نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے40 رنز بنائے۔خوشدل شاہ نے 31 رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں۔
فاٹا کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر145 رنز بناپائی۔

خوشدل شاہ نے54 رنز کی اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔
نثار احمد نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں کاشف بھٹی اور حنین شاہ نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
نثار احمد اور حسین طلعت مشترکہ طور پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پشاور نے ایبٹ آباد کو21 رنز سے ہرادیا۔
پشاور نے4 وکٹوں کے نقصان پر 195رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان نے 7چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے64 رنز بنائے۔محمد حارث نے بھی64 رنز کی اننگز کھیلی جس میں6 چوکے اور2 چھکے شامل تھے۔افتخار احمد نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے28 رنز بنائے۔شہاب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد کی ٹیم 9 وکٹوں پر174 رنز بناسکی۔کامران غلام نے7 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے۔ آفاق احمد نے61 رنز بنائے ان کی اننگز میں 4 چوکے اور4 چھکے شامل تھے۔عباس آفریدی نے 17 رنزدے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
صاحبزداہ فرحان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

 

 

تعارف: News Editor